کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے رہنماوں نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے نیو حب کینال بحال ہونے کے دعوؤں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیو حب کینال کو بحال کرنے کی بجائے مٹی تلے دفن کر دیا گیا ، پیرکوپی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری ارسلان خالد اور دیگر رہنماؤں نے نیو حب کینال کا دورہ کیا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارسلان خالد نے کہا کہ میئر کراچی جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، آج کے دورے میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پرانی اور نئی دونوں کینال موجود ہیں، لیکن اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی نئی کینال خشک، ٹوٹی پھوٹی اور مٹی تلے دبی ہوئی ہے جبکہ پانی صرف پرانی کینال کے ذریعے فراہم کیا جا رہا ہے۔