• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047ء اہم پیش رفت ہے، ڈی جی ادارہ ترقیات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے کہا ہے کہ گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047ء ایک اہم پیش رفت ہے، انہوں نے یہ بات اربن ڈیولپمنٹ پروجیکٹس سندھ کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی ملاقات میں کراچی ماسٹر پلان کی تاریخی حیثیت اور گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047 ء کے مستقبل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ڈی جی نے وفد کو یقین دلایا کہ ادارہ ترقیات کراچی گریٹر کراچی ریجنل پلان2047ء کی تیاری اور تکمیل کے ہر مرحلے میں بھرپور تعاون فراہم کرتا رہے گا اس منصوبے کی تکمیل سے کراچی کو ترقی یافتہ شہروں کی صف میں نمایاں مقام حاصل ہوگا، اور شہریوں کو جدید و معیاری بنیادی سہولیات میسر آئیں گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید