کراچی ( اسٹاف رپورٹر )رزاق آباد دھنی پرتو گوٹھ ٹیلیفون ایکسچنج کے قریب فائرنگ سے 28 سالہ راشد کھوسو ولد غلام قادر زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ زاتی رنجش کا شاخسانہ ہے، کورنگی 6نمبر نیوی روڈ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 35 سالہ شہروز ولد محمد افضل زخمی ہو گیا، فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ، پرانا گولیمار عائشہ منزل والی گلی میں گولی لگنے سے 35 سالہ خاتون شائستہ زوجہ سمیر زخمی ہو گئی ،پولیس کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آ کر گولی لگنے سے پیش آیا ہے۔