• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی محتسب سندھ کے تحت ریجنل ڈائریکٹرز و افسران کیلئے ایک روزہ تربیتی سیمینار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی محتسب سندھ کے تحت مقامی ہوٹل میں ریجنل ڈائریکٹرز و افسران کے لیے ایک روزہ تربیتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، مقصد محکمے کی مضبوطی، گڈگورننس اور عوام کو بہتر خدمات فراہم کرنا تھا، صوبائی محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت، سیکریٹری منصور عباس رضوی، ڈی جیز، مشیران نے شرکت کی ، سیمینار میں عوامی شکایات کے اندراج و حل، ڈرافٹ کی تیاری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس، جسٹس محمد فیصل کمال عالم نے خصوصی شرکت کی، اپنے خطاب میں جسٹس محمد فیصل کمال عالم نے کہا کہ صوبائی محتسب سندھ دفتر کی بدولت عوامی شکایات کے ازالے سے متعلق عدالتوں کا بوجھ ہلکا ہوا جبکہ آن لائن شکایات کا اندراج اور فوری حل بھی اچھا اقدام ہے، شکایت کنندہ کو انصاف کی فراہمی میں عدالتیں صوبائی محتسب سندھ دفتر کے ساتھ کھڑی ہیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید