• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجانی، گھر سے 9 سالہ بچی کی پھندا لگی لاش ملی، والدین کے جھگڑوں سے تنگ آکر مبینہ خود کشی کی ہے، پولیس

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سرجانی کے علاقے میں واقع گھر سے 9 سالہ بچی کی پھندا لگی لاش ملی۔تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود سیکٹر 50 ای سرجانی لیاری میں واقع گھر سے 9 سالہ آسیہ دختر عبداللہ کی پھندا لگی لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ متوفیہ کے والدین میں روانہ کی بنیاد پر جھگڑے ہوتے تھے جس سے تنگ آکر بچی نے مبینہ خود کشی کی ہے، واقعہ کے وقت بچی کے علاوہ گھر میں کوئی موجود نہیں تھا ،پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ بچی کے والدین کے بیانات بھی قلمبند کیے جائیں گے ،میڈیکل رپورٹ میں بچی کی وجہ موت کا تعین ہو سکے گا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید