کراچی ( پ ر)ریلوے ورکرز یونین (اوپن لائن) نے رینالہ خورد ٹرین حادثے میں شہید ہونے والے اسسٹنٹ ڈرائیور محمد امتیاز کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے اہل خانہ کو فوری طور پر شہید پیکج کے تحت تمام مراعات فراہم کی جائیں،یونین کے قائدین منظور رضی، ایڈووکیٹ محمد نسیم راؤ، ڈاکٹر بابر قادری، سید اشفاق حسین شاہ، چوہدری مقبول حسین، سید سلیم چشتی اور دیگر رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ حادثے کی تحقیقات میں سیفٹی کے پہلو کو کسی صورت نظرانداز نہ کیا جائے۔