کراچی ( اسٹاف رپورٹ)اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے آن لائن منشیات فروخت کرنے میں ملوث دو خواتین سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرکے 26 کلو سے زائد ہیروئین ، چرس اور کوکین برآمد کرلی ،ملزمان کو سمن آباد، شاہراہ نور جہاں اور سائٹ اے تانوں کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان حب اور وندر سے منشیات کی خریداری کرتے تھے ، پوش علاقوں سمیت کالج یونیورسٹی کے طلباء کو بھی منشیات سپلائی کی جاتی تھی،ملزمان میں امجد، اسد، میر افغان، شاہ رخ، واسع ، محبوب، لالی اور مہرالنساء شامل ہیں۔