ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر و سینیٹر عون عباس بپی، ضلعی صدر خالد جاوید وڑائچ و دیگر رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی کے باعث حالیہ سیلاب میں درجنوں جانیں ضائع ہوئیں، کھڑی فصلیں اور مال مویشی تباہ ہوگئے۔ ریسکیو آپریشن بھی ناکام رہا، متاثرین کو کشتیوں میں نکالنے کے لیے پیسے طلب کیے گئے،پی ٹی آئی رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ فوری زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے، متاثرہ کسانوں کو مفت بیج، جانوروں کا معاوضہ اور گھروں کی تعمیر کے لیے مالی امداد دی جائے، جب کہ یوٹیلیٹی بلز اور ٹیکسز معاف کیے جائیں ،انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے چالیس سالہ اقتدار میں ایک بھی ڈیم نہیں بنایا، مستقل بچاؤ کے لیے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے۔