ملتان (سٹاف رپورٹر)2025 پاکستان کے ہوم اپلائنسز میں معروف برانڈ اور آرچِلک کے ذیلی ادارے، ڈاؤلینس نے ملتان میں خواتین کے زیر قیادت سروس سینٹرپر آسٹریلوی ہائی کمشنر کا استقبال کیا۔یہ سروس سینٹر،خواتین کی زیر قیادت پاکستان کی پہلی فرنچائز کے طور پر اس لیے تاریخی اہمیت کا حامل ہے کہ اسے دو متاثر کن کاروباری شخصیات، رمشا یعقوب اور علیزہ رخسانہ کامیابی کے ساتھ چلا رہی ہیں۔ یہ اقدام خواتین کو بااختیار بنانے اور تکنیکی اور روایتی طور پر مردوں کے غلبے والے شعبوں میں رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ڈاؤلینس کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتا ہے۔سینٹر کے دورے کے دوران، ہائی کمشنر نیل ہاکنز کو مختلف سرگرمیوں، صارفین پر مرکوز حکمتِ عملی، اور اِس بات سے آگاہ کیا گیا ۔آسٹریلوی ہائی کمشنر نے پاکستان کے کاروباری منظرنامے میں شمولیت، جدت اور پائیداری کو فروغ دینے میں ڈاؤلینس کے کردار کو سراہا۔