ملتان(سٹاف رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما حلقہ این اے 148 کی امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ سیلاب کا پانی تو تباہی مچانے کے بعد واپس جا رہا ہے اب اصل مسئلہ لوگوں کے گھروں میں واپسی اور آباد کاری کا ہے،حکومت ان سے ٹینٹ واپس نہ لے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بستی بخش والا کھجی والا اور مظفراباد میں سیلابی جگہ پر فری میڈیکل کیمپ کے دوران کیا،اور کثیر تعداد میں خواتین و حضرات اور بچوں کو مفت دوائیاں تقسیم کی اور انہیں انے والے دنوں میں ڈینگی حشرات الارض سے بچنے کے بارے میں بھی آگاہی دی۔