ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے غیر منظور شدہ کالونیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قاسم پور کینال روڈ موضع ڈیرہ محمدی اشفاق بلوچ کی بغیرنام کے غیر منظور شدہ لینڈ سب ڈویژن کا روڈ نیٹ ورک اور سیوریج سسٹم، موضع کائیاں پور لنک عسکریہ بائی پاس روڈملک عزیر کی بغیرنام کے غیر قانونی لینڈسب ڈویژن کاروڈ نیٹ ورک و سیوریج نیٹ ورک اورموضع ڈیرہ محمدی لنک بہاولپور روڈسرفراز سیال کی غیرمنظورشدہ لینڈسب ڈویژن ارشد ٹاؤن کاروڈ نیٹ ورک و سیوریج نیٹ ورک مسمار کر دیا ۔