ملتان (سٹاف رپورٹر) قومی احتساب بیورو نے گلبرگ ہاؤسنگ سکیم کے لیے رقبہ فراہم کرنے والے تین افراد غلام یاسین منظور حسین اور محمد مرسلین کے اکاؤنٹس فریز کر دیے ہیں اور ان کے اراضی کے ریکارڈ کو بھی سیل کردیا ہے جس کو انہوں نے اپنے وکیل محمد نعیم خان کے توسط سے چیلنج کیا اور کہا ہے کہ احتساب بیورو کا یہ کہنا یہ کرپشن کی رقم تھی غلط اور گمراہ کن الزام ہے کیونکہ انہوں نے اپنا رقبہ رکن صوبائی اسمبلی غلام اصغر گرمانی کو 20 کروڑ روپے میں فروخت کیا جس میں سے 15 کروڑ روپے کی ادائیگی ہو چکی ہے پانچ کروڑ ابھی وصول ہونے ہیں۔احتساب عدالت نے آئندہ سماعت کیلئے 26 ستمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔