• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم کا آغاز،سپیشل سیکرٹری شہباز حسین نقوی نےافتتاح کیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) جنوبی پنجاب میں خواتین کو مہلک مرض سروائیکل کینسر سے محفوظ بنانے کے کئے ویکسینیشن مہم کا باضابطہ آغاز کردیا گیا ہے ، اس سلسلہ میں افتتاحی تقریب گزشتہ روز نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں منعقد ہوئی ، جس میں سپیشل سیکرٹری و ڈائریکٹر جنرل جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین نقوی نے فیتہ کاٹ کر مہم کا افتتاح کیا، سپیشل سیکرٹری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سروائیکل کینسر ویکسینیشن مہم کی کامیابی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین نے کہا کہ یہ ویکسین مستقبل میں خواتین کو سروائیکل کینسر جیسے مہلک مرض سے بچانے کیلئے مؤثر ڈھال ہے۔
ملتان سے مزید