• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد کمال الصوفیاء میں ختم نبوت ؐ کانفرنس

ملتان ( سٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر ڈاکٹر عمران مصطفیٰ کھوکھر نے جامع مسجد کمال الصوفیاء پیر کالونی میں "تاجدار ختم نبوت ﷺ کانفرنس" سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی بنیاد ہے۔ کانفرنس سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ آخر میں ملکی سلامتی اور سیلاب متاثرین کے لئے دعا کی گئی۔
ملتان سے مزید