ملتان(سٹاف رپورٹر) سٹی جلالپور کے علاقے 55سالہ شخص کی نعش برآمد پولیس نے قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی۔ پولیس کو بہادر پور جلالپور پیروالہ سے قلندر عباس نے اطلاع دی کہ نامعلوم شخص کی نعش پائی گئی جس کے منہ سے خون بہہ رہا ہے اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور مذکورہ شخص کی نعش قبضے میں لیکر پتاجوئی کی گئی تو شناخت غلام رسول کے نام سے ہوئی جو اسی علاقہ کا رہائشی تھا۔