• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزامات کے تحت 37مقدمات درج کرلئے

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 37مقدمات درج کرلیے ۔ راہزنوں اور چوروں نے متعدد افراد کو موٹر سائیکلوں  سے محروم کر دیا، شاہ شمس  میں ایک شخص   کے 3 لاکھ چوری،تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے فیصل عباس سے نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر نقدی 22ہزار چھین کر فرار ہوگئے تھانہ نیوملتان کے علاقے محمد انس مسعودسے موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان موبائل چھین کر لے گئے تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقے محمد فیصل سے مسلح ڈاکو نقدی 46ہزار و موبائل لوٹ کر فرار جبکہ تھانہ کینٹ کے علاقے محمد عدیل ،ریئس الرحمن کے موبائلزفونز مسعود رشید کی موٹرسائیکل جلیل آباد کے علاقے فہد اقبال چہلیک کے علاقے مظہر علی مظفر آباد کے علاقے علی رضا ،رشید احمدکے موبائلزفونز اورنگزیب چھتوں کے گارڈرموٹر و درختاں تھانہ شاہ شمس کے علاقے محمد اعظم کی نقدی و موبائل محمد اعجاز کی نقدی و سامان راشد علی کی نقدی 3لاکھ ممتاز آباد کے علاقے محمد عارف گلگشت کے علاقے محمد سبحان ، عثمان کی موٹرسائیکلیں بی زیڈ کے علاقے محمد شہزاد کے گھر سے نقدی 40ہزار و طلائی زیورات گھریلو سامان ، سٹی جلالپور کے علاقے آفاق کا موبائل اور اسماعیل کے آٹھ من گندم چوری ہوگئے ۔
ملتان سے مزید