• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ:کنزیومر کورٹ کے جرمانے کیخلاف پی آئی اے کی اپیل کی سماعت

ملتان(سٹاف ر پورٹر)ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس رسال حسن سید نے محکمہ انہار مظفرگڑھ کے بیلدار محمد رمضان کی تنخواہ روکنے کے خلاف رٹ درخواست نمٹاتے ہوئے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ افیسر مظفرگڑھ کو 10 روز کے اندر پٹیشنر کی داد رسی کرنے کا حکم دیا ہے، جسٹس رسال حسن سید نے کنزیومر کورٹ ڈیرہ غازی خان کے فیصلے کے خلاف پی آئی اے کی اپیل کی سماعت ائندہ ہفتے تک کے لیے ملتوی کر دی اللہ بچایا دبئی سے آیا تو اس کا سامان میں پانچ عدد موبائل فون پانچ گھڑیاں گارمنٹس گولڈ رنگ۔ گولڈ چین سمیت چھ ہزار اٹھ سو 38 درہم مالیت کا سامان غائب تھا،کنزیومر کورٹ نے حکم دیا کہ پی آئی اے پانچ لاکھ ہزار روپے پٹیشنر کو ادا کرے ۔جسٹس اسجد جاوید گھرال نے محمد رفیق کی فوجداری نگرانی کی درخواست کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کر دی ۔
ملتان سے مزید