ملتان(سٹاف رپورٹر ) نشتر ہسپتال میں خواتین کے سرطان کے علاج کے لیے جدید گائناکولوجیکل آ نکولوجی کلینک کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کا کہنا تھا کہ اس کلینک کے قیام سے خواتین کو عالمی معیار کی سہولیات میسر آئیں گی، جن میں بروقت تشخیص، جدید علاج اور ماہر ڈاکٹروں کی مشاورت شامل ہےمریضوں کو ایک ہی چھت تلے مکمل دیکھ بھال کی سہولت دستیاب ہوگی سروائیکل کینسر سے آگاہی کے حوالے سے پروفیسر مہناز خاکوانی کا کہنا تھا یہ ایک ایسا مرض ہے جس کی بروقت تشخیص اور احتیاطی تدابیر کے ذریعے مؤثر طریقے سے بچاؤ ممکن ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنی اور دوسروں کی صحت کے لیے آگاہی کو عام کریں۔