• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان موقع پرستوں کی جاگیر نہیں ، 25 کروڑ عوام کا ملک ہے،رحیم کاکڑ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنماء و سابق میئر ناظم کوئٹہ رحیم کاکڑ نے ایک بیان میں کہاہےکہ پاکستان جیسے ایٹمی اسلامی ملک کی حیثیت سے عمران خان جیسے بہادر جرات مند باضمیر لیڈر کی قیادت کا وقت آچکا ہے یہ وقت منافقت اور پیداگری سے ہٹ کر خود دار عوام کی قیادت کرنے کا وقت ہے کیونکہ اس وقت ملک پر کرپٹ موقع پرست بھکاری پیدا گیر صدر اور وزیراعظم کو زبردستی مسلط کیا گیا ہے جو کہ پاکستان کے ساتھ پوری اسلامی دنیا میں پید اگیر و چوروں کے نام سے مشہور ہے پاکستان ان موقع پرستوں کی جاگیر نہیں یہ ملک 25 کروڑ عوام کا ملک ہے اس پر 75 سال سے بدمعاشوں نے قبضہ جمایا ہے۔
کوئٹہ سے مزید