• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے دو لاپتہ بیٹوں کی تلاش میں تعاون کیا جائے، باپ کی اپیل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کلی طور خان کے رہائشی شیر علی نے کہا ہے کہ میرے دو کمسن بیٹے 13 ستمبر کو گھر سے نکلنے کے بعد تا حال لاپتہ ہیں پولیس کی جانب سے رپورٹ کے بعد بھر پور تعاون کیا جارہا ہے اگر کسی کو بچوں کے بارے میں معلوم ہو تو متعلقہ پولیس تھانے یا ہمیں اطلاع دیں تاکہ ہمیں اس اذیت سے نجات مل سکے،یہ بات انہوں نے پیر کو کوسماجی کارکن کوئٹہ فاونڈیشن کی رہنما روزینہ خلجی کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں کہا کہ میں کلی طور خان کا رہائشی ہوں، میرے دو کمسن بیٹے سبحان عرف جہانگیر اور جہانزیب 13 ستمبر کودوپہر ایک بجے گھر سے نکلے جس کے بعد سے گھر نہیں آئےان کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ میں درج کرائی گئی ہےاور اس حوالے سے پولیس بھی تعاون کررہی ہے۔ تا حال بچوں کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ۔انہوں ے کہا کہ بچوں کی گمشدگی سے قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی گئی ہے جس میں بچے کلی گل محمد کی طرف جاتے دکھائی دیئے ہیں اس کے بعد ان کے بارے میں کچھ معلوم نہیں کہ وہ کہاں گئے ۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ بچوں کی تلاش میں اپنا کردار ادا کریں۔
کوئٹہ سے مزید