کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کیسکو کے اعلامیہ کے مطابق 220 کے وی انڈ سٹریل گرڈ اسٹیشن کے پاور ٹرانسفارمر پر فوری نو عیت کے کام کے باعث مذکورہ پاور ٹرانسفارمرسے 16 ستمبر کی صبح 8 بجے تا 20 ستمبر کی صبح8بجے بجلی بندرہے گی تاہم متبادل انتظام کے تحت اس دورانیہ میں 11 کے وی پشتون آباد ایکسپریس ،بولان انڈسٹریل ، نیو پشتون آباد، غازی اسٹیل، عاصم آباد، ہجویری اسٹیل، شیخ زید ہسپتال، بن یامین ، راڈار فیڈر وں کو لوڈمینجمنٹ کے زریعے بجلی فراہم کی جائے گی ۔ کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں برقی لائنوں کی ضروری مرمت کے سلسلے میں 16ستمبرکو شیخ ماندہ گرڈ کے ائرپورٹ روڈ، چشمہ،واسا، عمر فیڈروں سے صبح 10بجے تادوپہر2بجے ، 17ستمبرکو شیخ ماندہ گرڈکے ویسٹرن بائی پاس، جبل نور، داریم، تکاتو، دوستین، خروٹ آباد فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی بندہوگی ۔ کوئٹہ پروجیکٹ منصوبہ کے تحت روڈ کی توسیع کے کاموں کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں برقی لائنوں کی شفٹنگ اور بجلی کے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں 16ستمبر اور 17 ستمبر کو سریاب گرڈاسٹیشن کے اولڈاورنیوجان محمد روڈ، سریاب ون، سریاب ٹو،خیربخش مری، لیاقت بازار فیڈرز ،کوئٹہ سٹی گرڈکے بروری، مالک، شہبازٹاون، جناح ٹاون فیڈرزسے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔