• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی شراکت اور تعاون کے بغیر ترقی کا سفر مکمل نہیں ہوسکتا،نسیم الرحمٰن

کوئٹہ(خ ن)صوبائی مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات نسیم الرحمان خان ملا خیل نے مختلف وفود سے اپنے دفتر میں ملاقات کی۔ وفود نے صوبائی مشیر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا، اس موقع پر مشیر ماحولیات نے وفود کو صوبائی حکومت کے وژن اور جاری ترقیاتی اقدامات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم، صحت، روزگار کی فراہمی، پینے کے صاف پانی کے منصوبے اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے متعدد ترقیاتی پروگراموں پر عمل پیرا ہے۔ اسی طرح ماحولیات کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے شجرکاری مہم، قدرتی وسائل کے مؤثر استعمال اور آلودگی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفود کو یقین دلایا کہ حکومت کے ان اقدامات سے عام ادمی کے مسائل میں یقینا کمی آئے گی،نسیم الرحمان خان ملا خیل نے کہا کہ عوامی شراکت اور تعاون کے بغیر ترقی کا سفر مکمل نہیں ہوسکتا، اس لیے بہتر مستقبل کے لیے سب کو مل جل کر آگے بڑھنا ہوگا۔
کوئٹہ سے مزید