کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں پیر کوموسم گرم اور خشک رہا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو بھی صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ جنوبی اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ کوئٹہ، قلعہ عبداللہ اور مستونگ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین اور نوکنڈی میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔