کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) خروٹ آبادپولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ قبضے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ایس ڈی پی او خروٹ آباد شوکت جدون کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او خروٹ آباد عبدالحئی نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم جمال ناصر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے پسٹل ، راؤنڈ اور دیگر خول قبضے میں لیکرمقدمہ درج کر لیا۔