ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 34مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ مخدوم رشید کے علاقے محمد یاسین سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ دولت گیٹ کے علاقے احمد رشید سے نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل مالیت 93ہزار لوٹ کر لے گئے تھانہ بی زیڈ کے علاقے بلاول سے دو ڈاکو نقدی وموبائل مالیت 1لاکھ 15ہزار چھین کر فرار ہوگئے تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے اللہ دتہ سے دو ڈاکو اسلحہ کی نوک پر 4لاکھ 50ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ قطب پور کے علاقے شہروز خان سے مسلح ملزمان نے نقدی 20ہزار و موبائل چھین لیا تھانہ ممتاز آباد کے علاقے غلام مرتضی کے گھر مسلح ملزم نے اہلخانہ کو باندھ کر نقدی 1لاکھ 20ہزار طلائی زیور و چاندی لوٹ کر لے گیا جبکہ تھانہ کینٹ کے علاقے ساجد عابد قطب پور کے علاقے محمد عمران کے موبائلزفونز شاہ شمس کے علاقے غلام رسول کی موٹرسائیکل گلگشت کے علاقے دلشاد کا موبائل بی زیڈ کے علاقے محمد مکی کی موٹرسائیکل بی زیڈ کے علاقے احمد کا سریا کوتوالی کے علاقے ارشد ،علی کے موبائلزفونز ڈی ایچ اے کے علاقے کامران کا کریانہ سامان راشد کی نقدی 3لاکھ صدرکے علاقے اشفاق کی نقدی 1لاکھ و ایک تولہ سونا الپہ کے علاقے خالد کا موبائل اللہ دتہ کے مویشی قادر پورراں کے علاقے عبدالشکور کا پمپ نیوملتان کے علاقے محمد بوٹا کا موبائل عثمان غنی کا پرس سیتل ماڑی کے علاقے محمد محبوب ،محمد شان ،محمد خضر کے موبائلزفونز دھلہ گیٹ کے علاقے غلام عباس کا لوڈر رکشہ لوہاری گیٹ کے علاقے رضیہ پروین کپ کے علاقے عبدالرحمن ناصر کے موبائلزفونز صدر شجاع آباد کے علاقے غلام مرتضی کی دوکان سے نقدی سگریٹ وغیرہ صدر جلالپورکے علاقے عامر خان کی سولر پلیٹیں وغیرہ غلام حسن کی گندم 30من وغیرہ رفیق احمد کے گارڈر وغیرہ غلام شبیر کا موبائل اور سٹی جلالپور کے علاقے خالد کی موٹرسائیکل پنکھا و گندم وغیرہ چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔