ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر وسیم حامد نے کہا ہے کہ گیلانی روڈ اور شجاع آباد روڈ پر فلڈ بندوں کو مزید بلند کرنے کا کام تیز کر دیا گیا ہے تاکہ سیلابی پانی کے دباؤ کو روکا جا سکے۔ بھاری مشینری کے ذریعے شجاع آباد روڈ پر پڑنے والے نئے شگاف کو فوری طور پر پر کر دیا گیا ہے،یہ بات انہوں نے گزشتہ روز علی پور، خان بیلہ اور دیگر ملحقہ بندوں کا ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ دورہ کرتے ہوئے کیا، ان کامزید کہنا تھا کہ دریائے چناب کی سطح کم ہونے سے ستلج کا پانی جلالپور پیر والہ کا رخ کر رہا ہے، جسے روکنے کے لیے عارضی بند بنانے کا آغاز کیا جا چکا ہے۔