ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن افتخار حسین نے دیگر افسران کے ہمراہ گزشتہ روز ملتان - تا سمہ سٹہ سیکشن کی انسپکشن کی ،انسپکشن کے دوران سیکشن پر واقع ریلوے اسٹیشنوں کا ریکارڈ ،ٹریک کی فٹنس و الائنمنٹ سمیت لیول کراسنگ ،برجز کو خصوصی طور پر چیک کیا گیا،ڈی ایس ملتان نے سیکشن پر مسافروں کو دی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا، سٹیشن ماسڑز کو تاکید کی گاڑیوں کے اوقات میں مسافروں کی سہولت کیلئے ویٹنگ روم کو کھلا رکھا جائے پینے کا پانی بھی مہیا ہونا چاہے۔