• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب زدگان کی بحالی ،امدادی کاموں میں فرنٹ لائن پرہیں، چیئرمین ویسٹ مینجمنٹ

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیئرمین ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میاں راشد اقبال نے کہا ہے کہ ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سیلاب زدگان کی بحالی، صفائی اور امداد کے کاموں میں فرنٹ لائن پر سرگرم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کرتے ہوئے کہا اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالرزاق ڈوگر نے انکو جاری امدادی سرگرمیوں اور صفائی کے کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈویژنل ہیڈ آپریشن انوار الحق، ڈپٹی منیجر آپریشن کرن خان اور ضلعی حکام بھی ہمراہ تھے۔
ملتان سے مزید