• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، مضر صحت گوشت، آئل اور دیگر اشیاء تلف

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملاوٹ مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں، میٹ شاپ اور پاپڑ فیکٹری کی انسپکشن، 150 لٹر رینسڈ آئل، 20 کلو مضر صحت گوشت، 10 کلو مضر صحت اجزاء تلف، میٹ شاپ مالک کیخلاف ایف آئی آر درج اور پاپڑ فیکٹری کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائدکیا گیا، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بدبودار اور باسی گوشت کی موجودگی پر تحصیلدار موڑ شیر شاہ روڈ پر میٹ شاپ کے مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کی اور اسی طرح پاپڑ کی تیاری میں کھلے رنگ، رینسڈ آئل اور ممنوعہ اجزاء کے استعمال پر پاپڑ کو بھاری جرمانہ کیا گیا۔ پانی کی سٹوریج کیلیے کیمیکل ڈرمز کے استعمال، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے پر جرمانہ کیا۔ کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں ناقص آئل، مضر صحت گوشت اور ممنوعہ اجزاء تلف کردیے گئے۔
ملتان سے مزید