ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان میں سیلاب کے خطرات ختم ہونے کے باوجود ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن اور ایم ڈی اے سمیت دیگر محکموں کےملازمین اپنی ڈیوٹیوں پر حاضر نہیں ہوئے جس کے باعث شہریشکایات کا ازالہ نہ ہونے شدید مشکلات کا شکار ہیں، تفصیل کے مطابق کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ملتان کی جانب سے ملتان کے صوبائی سرکاری اداروں کے ملازمین کو سیلاب زدہ علاقوں میں ڈیوٹی دینے کے احکامات جار ی کیے گئے جس پر متعدد ملازمین فلڈ کیمپس سمیت دیگر مقامات پر ڈیوٹیاں انجام دے رہے ہیںاور سیلاب کے خطرات ختم ہونے کے باوجود ملازمین اپنی ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوئے۔