ملتان (سٹاف رپورٹر) سنگین مقدمہ میں نامزد ملزم انٹر پول کی مدد سے بیرون ملک سے گرفتار ، ملزم کے خلاف ایف آئی آر میں قتل اور اقدام قتل سمیت دیگر کئی سنگین دفعات شامل تھیں، ایف آئی آر کے مطابق 5 جون 2019ءکو گاؤں چک نمبر 105 دس ایم میں ملزم صدام علی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مسلح ہو کر آیا اور اندھا دھند فائرنگ کی،فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے کئی افراد جاں بحق اور متعدد شدید زخمی ہو گئے اور ملزم بیرون ملک فرار ہو گیا، بعد ازاں ملتان پولیس نے انٹرپول کو درخواست دی اور گزشتہ روز اسلام آباد ایئرپورٹ پر ملزم کو حراست میں لے کر ملتان پولیس کے حوالے کیا گیا۔