• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگشت ،مخدوم رشید میں دو ملزمان گرفتار، 5 کلو چرس ،آئس اور شراب برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ گلگشت نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم فہد ناصر کو گرفتار کرکے 05 کلو گرام سے زائد چرس اور 01 کلو گرام آئس برآمد کرلی۔مخدوم رشید پولیس نے ملزم آصف سے 34لیٹر شراب سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم عبالغفار سے 15لیٹر شراب لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم سجاد چاون سے 5لیٹر شراب گلگشت پولیس نے ملزم عثمان منیر سے 20بوتل شراب اور جلیل آباد پولیس نے ملزم حسرت علی سے 20لیٹر شراب برآمد کرلی۔پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج،وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،بوگس چیک دینے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج،خاتون کو حراساں کرنے اور گالیاں دینے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج،شہری کو گولی مارکر زخمی کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج ،ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے کے الزام پولیس نے پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے،پولیس نے اغوا کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ملتان سے مزید