• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سروائیکل کینسر کی ویکسین پولیو کی طرح بالکل محفوظ، صوبائی وزرا

لاہور(خبرنگار،جنرل رپورٹر)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ سروائیکل کینسر کی ویکسین پولیو ویکسین کی طرح بالکل محفوظ، موثر اور مستند ہے۔ اسے لگوانے سے کسی بھی بچی کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ بحیثیت وزیر تعلیم اور ذمہ دار شہری، اس ویکسین کے سو فیصد محفوظ ہونے کی گارنٹی دیتا ہوں۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ سروائیکل کینسر ایک بڑھتا ہوا سماجی چیلنج ہے۔ یہ مرض صرف پاکستان نہیں، دنیا بھر کے لئے سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی فیملی کی بچیوں کو بھی پی ایچ وی ویکسین لگوائی ہے، اس ویکسین کے حوالے سے تمام افواہیں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ دوسری جانب محکمہ صحت وآبادی نےسروائیکل کینسر کی ویکسین کےخلاف سوشل میڈیا پرمہم چلانےوالوں کےخلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کردیا صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے یہاں مقامی ہوٹل میں سروائیکل کینسر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ان کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت سروائیکل ویکسن کے خلاف پراپیگنڈا کر رہی ہے۔
لاہور سے مزید