• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائیگا، زاہد اختر زمان

لاہور(خصوصی نمائندہ)چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کے لیے تیار کیے گئے پلان کا جائزہ لیا گیا اور نقصانات کے تخمینے کے لیے جلد سروے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔ سیلاب سے متاثرہ افراد کی فوری بحالی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
لاہور سے مزید