لاہور( پ ر)ریکٹر آئی ایم ایس ڈاکٹر خالدہ رانجھا نے کہا ہے کہ ان کا ادارہ منیجمنٹ سائنسز کے شعبے میں اعلیٰ درجے کے پی ایچ ڈییز تیار کر کے حقیقی معنوں میں قومی خدمت میں اپنا حصہ ڈالنے میں مصروف عمل ہے۔ وہ گزشتہ روز اپنے ادارہ میں پی ایچ ڈی سکالرز، معروف تعلیمی و انتظامی ماہرین، بورڈ آف سٹڑیز اور کارپوریٹ ایڈوائزری بورڈ کے اراکین کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔