لاہور(خبرنگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران علی پور کے فلڈ ریلیف کیمپوں میں جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر متاثرہ خاندانوں میں ایک ماہ کے راشن بیگز تقسیم کیے گئے۔ 500راشن بیگز متاثرین میں تقسیم کیے گئے جبکہ مزید4500بیگز این جی اوز کے تعاون سے فراہم کیے جائیں گے۔