لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے عالمی ایوارڈ حاصل کرنے والی خاتون پولیس افسر ایس پی عائشہ بٹ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی، اس موقع پر اے آئی جی ڈویلپمنٹ ڈاکٹر محمد رضوان احمد خان بھی موجود تھے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس پی عائشہ بٹ کو Excellence in Performance Award حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ ایس پی عائشہ بٹ کی یہ کامیابی تمام پولیس افسران بالخصوص خواتین افسران کے لئے باعث فخر ہے۔