• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوؤں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں سے نقدی ، موبائل فونز، موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں چھین لیں

لاہور (کرائم رپورٹر سے)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز، موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں چھین لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق گڑھی شاہو میں قاسم سے ایک لاکھ 63 ہزار روپے اور موبائل فون، جوہر ٹاؤن میں امتیاز سے ایک لاکھ 47 ہزار روپے اور موبائل فون، برکی میں ارشاد سے ایک لاکھ 36 ہزار روپے اور موبائل فون، لوہاری میں فاخر سے ایک لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ جنوبی چھاؤنی میں فاروق سے ایک لاکھ 15 ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔شادباغ میں عابد کی گاڑی، ڈیفنس میں سعد کی گاڑی جبکہ اچھرہ ہنجروال میں یوسف اور گارڈن ٹاؤن میں اسد کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
لاہور سے مزید