لاہور(خبرنگار)خیبرپختونخوا کے صوبائی فورم کے اراکین اور سرکاری افسران پر مشتمل ایک معزز وفد نے ’’آواز II‘‘ پروگرام کے تحت پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی (PWPA) کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ ۔وفد کو ڈائریکٹر جنرل پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی، محترمہ کلثوم ثاقب نے خوش آمدید کہا اور اتھارٹی کے نظام، قانونی فریم ورک اور خواتین کے تحفظ کے لیے وضع کردہ میکنزم پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں وفد نے لاہور ویمن پروٹیکشن سنٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آفیسر لاہور، محترمہ رابعہ عثمان نے خواتین کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر بریفنگ دی۔