لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)مناواں کے علا قہ اعوان ڈھائے والا میں دیرینہ دشمنی دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 28 سالہ نوجوان فیاض قتل جبکہ تین راہ گیر زخمی ہو گئے۔ زخمی مقتول کا نام فیا ض جبکہ زخمیوں میں لیاقت، وقاص اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں ڈیفنس اے میں لین دین کے معمولی تنازع پر ہتھوڑیوں کے وار سے حسن کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم احمد کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا جہاں پولیس اور فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے۔ مقتول کی بیوی کی مدعیت میں نامزد ملزم احمد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔