• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پُرامن جوہری تعاون، پاکستان اور آئی اے ای اے میں 6؍ سالہ معاہدہ

اسلام آباد (اسرار خان) پاکستان اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے درمیان بدھ کو ایک نیا 6؍ سالہ کنٹری پروگرام فریم ورک (سی پی ایف) پر دستخط ہو گئے ہیں جس کا مقصد خوراک کی سکیورٹی، توانائی، صحت اور ماحولیاتی تحفظ کے شعبوں میں پُرامن ایٹمی تعاون کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ یہ پانچواں فریم ورک ہے جو 2026ء سے 2031ء تک کے عرصے پر محیط ہوگا۔ اس پر ویانا، آسٹریا میں جاری آئی اے ای اے کی جنرل کانفرنس کے موقع پر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر راجہ علی رضا انور اور آئی اے ای اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل و ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ آف ٹیکنیکل کوآپریشن ہوا لیو نے دستخط کیے۔ فریم ورک میں پانچ ترجیحی شعبے شامل کیے گئے ہیں: خوراک و زراعت، انسانی صحت و غذائیت، ماحولیاتی تبدیلی اور آبی وسائل کا انتظام، نیوکلیئر پاور، اور تابکاری و ایٹمی تحفظ۔ یہ پروگرام پاکستان کے ترقیاتی اہداف اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) کے ساتھ منسلک ہے اور تین آئی اے ای اے ٹیکنیکل کوآپریشن سائیکلز کا احاطہ کرتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید