ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ چہلیک نے ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں مطلوب ببرا گینگ کے دو کارندے گرفتار کر کے 18لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ جس میں 11موٹر سائیکلز، 3موبائل فونز اور 1لاکھ روپے نقدی شامل ہیں، برآمد کرلیےجب کہ 17مقدمات کا سراغ بھی لگایا گیا،گرفتارملزمان میں وسیم عرف ببرا اور تنویر شامل ہیں ۔