ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل کمشنر کی سفارشات پرسیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ نے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالغفور گوپانگ کو معطل کرکے ذوالقرنین حیدر کو ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان عبدالغفور گوپانگ جلالپور پیروالا میں سیلاب کے دوران ڈیوٹی پر موجود تھے ، 30گھنٹے جاگنے کے بعد کرسی پر سونے کے دوران ایڈیشنل کمشنر ملتان کا وزٹ ہوا جس میں انہوں نے عبدالغفور گوپانگ سے مکالمہ کیا کہ آپ ڈیوٹی کے دوران سو گئے ، جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر نے جواب دیا کہ سر انسانی برداشت اتنی ہی ہوتی ہے جس پر انہوں نے عبدالغفور گوپانگ کو معطل کرنے کی سفارش سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھیجوا دی ۔