ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو ریجن میں سیلابی پانی اترنے والے علاقوں میں بجلی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ 6اضلاع میں 28ہزار 920صارفین کی بجلی کی سپلائی بحال کردی گئی۔ جنوبی پنجاب کے 13اضلاع میں173فیڈرز سے بجلی کی ترسیل جزوی طورپر جبکہ 9فیڈرز سے مکمل بحال کی گئی ہے ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد کی ہدایت پر میپکو ہیڈ کوارٹر کے پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر اور سرکلوں میں قائم کنٹرول رومز میں افسران متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کرنے کی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کررہے ہیں ۔