• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، تفصیلات کے مطابق  پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے،اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں عورت سمیت دو نامزد دیگر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج،بوگس چیک دینے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،پولیس نے 15 پر جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں خاتون کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے مختلف واقعات میں مبینہ حراساں و زیادتی کی کوشش کرنے کی اطلاعات پر تحقیقات شروع کردی۔
ملتان سے مزید