• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو جام پور سب ڈویژن کی ٹیم پر بجلی چوروں کا حملہ، ایک شخص گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو جامپور سب ڈویژن کی ٹیم پرنادہندہ ، بجلی چور کا حملہ، بجلی چوری پکڑی جانے پر ایس ڈی او اور لائن سٹاف کو تشدد کا نشانہ بنایا،ایک شخص گرفتار،  مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق   ایس ڈی او جام پور سب ڈویژن عمر احمد کی سربراہی میں واجبات وصول کرنے کے لئے مستقل نادہندہ صارف سردار شیر سے رابطہ کیا تو موقع پر نادہندہ صارف نے مین پی وی سی ڈائریکٹ بجلی تار لگارکھی تھی ۔ بجلی چوری پکڑی جانے پر ڈیڈ ڈیفالٹر کے گھر سے نذر اور عثمان نکلے اور میپکو ٹیم پر حملہ کردیا، ملزمان جس موبائل میں بجلی چوری کی ریکارڈنگ کی تھی چھین کر لے گئے  اور  پسٹل لاکر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ،  پولیس طلب کرنے پر ایک شخص کو موقع سے گرفتارکرلیاگیا اور دیگر حملہ آور فرارہوگئے۔ ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن جامپور عمر احمد نے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کروادیا۔
ملتان سے مزید