ملتان (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور یعقوب ٹاؤن کے مکینوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر کے پیشے کا لبادہ اوڑھ کر بھتہ خور شخص جس پر درجنوں مقدمات درج ہیں ، اس کے اور اس کے جرائم پیشہ ساتھیوں کی سرگرمیوں سے علاقہ میں امن و امان کی صورتحال متاثر ہو رہی ہے اور مکینوں میں بے چینی پائی جاتی ہے اور اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو حالات خراب ہو سکتے ہیں،پریس کانفرنس کے شرکا نے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، آر پی او ملتان اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ انہیں ان عناصر سے جان و مال کا خطرہ ہے ، انہیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔