ملتان(سٹاف رپورٹر) دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے ڈسٹرکٹ نگران غلام مصطفی ٰعطاری اور تحصیل نگراں امین عطاری نے کہاہےکہ سب تحصیل جملیرا 4000 گھروں میں کھانا تقسیم کیا جا چکا ہے،18 خیمے متاثرہ خاندانوں کو فراہم کیے گئے اور 50 گھروں میں نقدامداد تقسیم کی گئی،سیکڑوں پانی کی بوتلیں متاثرین تک پہنچائی گئیں اور 50 گھرانوں میں خشک راشن فراہم کیا گیا۔