ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت ملتان میں مبینہ طور پر پونے دو کروڑ روپے کے چیکس غائب ہونے کے معاملے پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ثوبان ضیاء نے انکوائری کے احکامات جاری کر دئیے، اس سلسلے میں تین رکنی کمیٹی قائم کی گئی تھی جس نے ابتدائی رپورٹ میں سابق کیشئر کو قصور وار قرار دیا۔ذرائع کے مطابق نجی فارما کمپنی کے مالک اور ٹھیکیدار کاشف صدیقی نے محکمہ صحت کو ایک تحریری درخواست دی تھی جس میں الزام عائد کیا گیا کہ تقریباً پونے دو کروڑ روپے کے بلز جان بوجھ کر غائب کیے گئے تاکہ ادائیگی میں رکاوٹ ڈالی جا سکے۔ شکایت پر بنائی گئی ابتدائی انکوائری میں سابق کشیئر کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔