• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو ،4اہلکاروں کو سزائیں دینے کے احکامات

ملتان (سٹاف رپورٹر) سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل امجدنوازبھٹی نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے 4اہلکاروں کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کردیے ، پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت کاروائی کرتے ہوئے سکندر آبادسب ڈویژن شجاع آباد کے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ سیکنڈ محمد رمضان، بوسن روڈسب ڈویژن کے میٹرسپروائزر گریڈسیکنڈ محمد جاوید، شجاع آبادسب ڈویژن کے میٹرسپروائزر گریڈسیکنڈ محمد رفیق اور شجاع آبادسب ڈویژن کے میٹرریڈر مظہر عباس کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر ایک، ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹس روک دی ہیں ۔
ملتان سے مزید